جرائم و حادثات

حیدرآباد میں قتل کی واردات

حیدرآباد: حیدرآباد کے لنگرحوض پولیس اسٹیشن کے حدود میں کل رات دیرگئے ایک شخص کے قتل کی واردات پیش آئی۔ مقتول کی شناخت شیخ فرید کے طورپر کی گئی ہے اوروہ گولکنڈہ کا رہنے والا بتایا گیا ہے۔ فوری ملی اطلاعات کے مطابق فرید کی نعش پولیس کو ایک آٹو سے خون میں لت پت دستیاب ہوئی۔ نامعلوم افراد نے اس کا مہلک ہتھیاروں سے حملہ کرکے قتل کردیا۔ قتل کی وجہہ فوری پتہ نہیں چل سکی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button