مبارکباد

عادل آباد میں مہاراشٹرا کے مجلسی رکن اسمبلی مفتی اسماعیل قاسمی کی تہنیت

عادل آباد ۔ مجلس اتحاد المسلمین دھولیا مالیگاؤں کے رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب ناگپور سے حیدرآباد صدر کل ہند مجلس بیرسٹر اسدالدین اویسی کی صاحبزادی کے نکاح میں شرکت کے لئے جارہے تھے۔جاتے وقت میں راستے میں کچھ دیر کے لئے عادل آباد میں توقف کیا اور شہر مستقر عادل آباد کے مشہور دینی ادارے دارالعلوم محمدیہ میں رکن اسمبلی مفتی اسماعیل قاسمی کا علماء کرام نے استقبال کیا اور مولانا کو تہنیت بھی پیش کی

 

۔اس موقع پر دارالعلوم محمدیہ کے اساتذہ مولانا احمد رمضانی،صدر تنظیم الائمہ حافظ محمد منظور احمد،جمعیتہ العلماء ٹاؤن صدر مولانا اسلم نہدی،مولانا محمد قمر،مولانا فیروز خان،اقلیتی سینئر قائد سراج قادری،مجلسی نمائندہ کو آپشن ممبر محمد روہیت،سید فیاض ہاشمی،اتتو بھائی اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button