جنرل نیوز

مولانا سید شاہ غلام افضل بیابانی المعروف خسرو پاشاہ کو سید جلال حسینی اشرفی سجادہ نشین بارگاہ قتالیہ کولم پلی کی مبارکباد

نارائن پیٹ: 06 مارچ (اردو لیکس) مولانا سید شاہ غلام افضل بیابانی المعروف خسرو پاشاہ سجادہ نشین درگاہ شریف قاضی پیٹ کو تلنگانہ حج کمیٹی چیرمین نامزد کرنے پر مخدوم خواجہ سید شاہ جلال حسینی اشرفی جلالی سجادہ نشین بارگاہ قتالیہ کولم پلی نے مبارکباد پیش کی ہے۔

 

واضح رہے کہ مولانا سید شاہ غلام افضل بیابانی المعروف خسرو پاشاہ اور مولانا سید شاہ جلال حسینی اشرفی جلالی سجادہ نشین بارگاہ قتالیہ کولم پلی آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل تلنگانہ کے انچارج ہیں۔ جبکہ مولانا سید نصیرالدین چشتی جانشین و دیوان و سجادہ نشین حضرت خواجہ غریب نواز اجمیر شریف آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل کے چیئرمین ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button