تلنگانہ

نظام آباد میں اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا کی یوتھ کانفرنس _ ایس امین الحسن نائب امیر جماعت اسلامی ہند ،حامد محمد خان امیر حلقہ تلنگانہ و ایس آئی او قائدین کے خطابات 

انسانیت کی خدمت انبیائی کام،حضورؐکی شخصیت ساری انسانیت کیلئے نمونہ

نظام آباد17 اکٹوبر (محمد یوسف الدین خان/  اردو لیکس) انسانیت کی خدمت انبیائی کام ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شخصیت ساری بنوع و انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے۔ ان خیالات کااظہار جناب ایس امین الحسن نائب امیر جماعت اسلامی ہند دہلی نے ایس آئی کی جانب سے منعقدہ خطاب عام بمقام فروٹ مارکٹ گراؤنڈ بعنوان ”انسانیت کے لئے نافع بنو“سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ انبیاء السلام نے اپنے دور میں عوام کے لئے فلاح وبہبود کے کام کئے۔ انہوں نے کہاکہ آج نوجوان اپنے اوقات، اپنی صلاحیتوں کو بے کارکاموں میں،سوشل میڈیا کے ذریعہ ذہنی فحاشیت میں مبتلاہوکر اپنی دنیاوآخرت برباد کررہے ہیں۔

 

نوجوانوں کے سامنے زندگی کا کوئی مقصد نہیں بلکہ وہ سماج میں ایک بے وزن شئے ہوکر رہ گیاہے۔ جبکہ نوجوان سماج ملک وملت کے لئے ایک قوت ہے ایک طاقت کانام ہے سماج اور ملک کا مستقبل ان سے وابستہ ہے۔وہ ا پنے اخلاق وکردار، تعلیمی مستقبل کو سنواریں۔ انہوں نے کہاکہ آج موجودہ دور میں غربت ایک مسئلہ بن چکاہے۔ جدید جاہلیت اورقدیم جاہلیت میں کوئی فرق نہیں ہے۔ظلم وناانصافی ہے قومیت کے نام پر نفرت کابیج بویاجارہاہے۔یہ تمام مسائل حضورﷺکے دور میں بھی موجود تھے اللہ کے رسولؐ نے اپنے اخلاق و کردار انسانیت کے سامنے رواداری، عدل وقسط، بھائی چارگی کانمونہ پیش کیااور انسانیت کو اللہ کے دین کی طرف دعوت دی۔

ایس امین الحسن نے نوجوانوں کو پیغام دیتے ہوئے کہاکہ وہ اپنے آپ کومنفی شخصیت کے قول سے نکلیں۔ شکوہ وشکایت، مایوسی ومسائل کارونا چھوریں بلکہ ایک امید،عزم وحوصلہ کے ذریعہ اپنے آپ مثبت شخصیت بنائیں۔ مسائل کاحل پیش کرنے والے بنیں نوجوانوں کو جذباتیت سے نکل کر بامقصد زندگی کی طرف لائیں۔ جناب حامد محمدخان امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند تلنگانہ نے اپنے خطاب میں کہاکہ نوجوان ایک قوت کانام ہے شجاعت کانام ہے نوجوانوں میں اگر بیداری پیدا ہوتی ہو تو قوموں کاعروج ہوتاہے۔انہوں نے حالات کا تجزیہ کرتے ہوئے کہاکہ آج نوجوان حالات سے مایوس ہونے کی ضرورت نہیں۔ مرعوب ہونے کی ضرورت نہیں۔بلکہ پُرامید ہوں جذباتیت کے قول سے نکل کر حالات کا تجزیہ کرتے ہوئے حکمت اخلاق وکردار کے ذریعہ اسلام کی روشنی کوانسانیت کے سامنے پیش کریں۔ آج ملک میں دباؤ کی نفسانیت جاری ہے نوجوان جذباتیت اور انتقامی نفسانیت کے بجائے باہمی روداری، محبت، بھائی چارگی اور مسائل کے حل کی طرف دعوت دیں۔ ڈاکٹر ابوطلحہ فیاض الدین صدرایس آئی او تلنگانہ نے اپنی تقریر میں نوجوانوں سے کہاکہ آج سماج معاشرے میں اخلاقی اقدار درہم برہم ہوگیا۔نفرت کی بنیاد پر جرائم میں اضافہ ہورہاہے۔ اس گھٹاٹوپ دور میں نوجوان ہی وہ قوت ہے جو اندھیروں میں روشنی کاکام کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایس آئی او نوجوانوں میں کردار کی صلاحیت تعلیمی ترقی پیدا کرناچاہتی ہے تاکہ وہ سماج اور ملک کے لئے نافع بنیں۔

نوید الحسن سکریٹری ایس آئی او نظام آباد ہونٹ نے افتتاحی کلمات میں SIOنظام آباد کی سٹی کانفرنس کے مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ اسوڈنس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا نے اپنے یوتھ کانفرنس کے موقع پر نظام آباد کے تمام تعلیمی اداروں میں تحریری،تقریری، ڈرائنگ،کوئز و دیگر مقابلہ جات منعقد کئے۔12اکتوبرتا16اکتوبر نمائش کے ذریعہ طلباء ونوجوانوں میں سونچ وفکر احساس ذمہ داری پیدا کرنے کی کوششیں کی گئی۔ انہوں نے کہاکہ تنظیم سماج کے نوجوانوں میں مثبت تبدیلی پیداکرنا چاہتی ہے تاکہ وہ ایک ذمہ دار بامقصد زندگی گذارسکیں۔ فراز احمداسٹیٹ میڈیا سکریٹری ایس آئی اوتلنگانہ نے اپنی تقریر میں ایس آئی او کی تنظیم کی جانب سے انجام دی جارہی سماجی وخدمت خلق ، تعلیمی میدان میں اپنی گراں قدر خدمات کا ذکر کیا۔ پروگرام کے دوران منعقدہ مختلف مقابلہ جات کے انعامات کی تقسیم بھی عمل میں آئے گی

 

۔اس پروگرام میں ادریس خان ڈپٹی میئر میونسپل کارپوریشن نظام آباد، شکیل احمد صدر مجلس نظام آباد، طارق انصاری ٹی آر ایس، محمدریاض احمدکارپوریٹر، یحییٰ ظفرصدر زکوۃ سنٹر آف انڈیا نظام آباد،مولانا افروز فیضی صدر جمعیت اہلحدیث نظام آباد، ایم این بیگ زاہد سکریٹری، احمدعبدالحلیم سکریٹری کے علاوہ ذمہ داران جماعت اسلامی ہند نظام آباد،ایس آئی او و جی آئی او سے وابستہ اراکینِ و دیگر موجود تھے۔واضح رہے کہ اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا جسکا قیام (40)سال قبل عمل لایا گیا تھا آپنے قیام کے(0 4)سال کی تکمیل پر ریاست وملک کی سطح پر طلباء و نوجوانوں میں ان کی اسلامی طریقہ کار پر تربیت اور ان کی تعلیمی رہنمائی بشمول تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے ساتھ ایک صلاح معاشرے کی تشکیل کے لئے سرگرم عمل ہے ایس آئی او نظام آباد یونٹ کی جانب سے گزشتہ چار دنوں سے ایک عظیم الشان تعلیمی ،ثقافثی اور اسلامی نمائش کا فروٹ مارکیٹ کے قریب معروف این آر آئی محمد عبدالنعیم کے وسیع اراضی گراؤنڈ پر انعقاد عمل لایا لایا تھا

 

جس میں (30تا 40 ہزار افراد بشمول مختلف سرکاری اور نجی اسکولوں و کالجوں میں زیر تعلیم طلباء وطالبات کے علاوہ شہر سے تعلق رکھنے والے سرکردہ شخصیات ،سیاسی ،سماجی قائدین نے اس نمائش کا مشاہدہ کرتے ایس آئی او کے ذمہ داروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی سرگرمیوں کو ملک و ملت اسلامیہ کے لئے نیک افعال قرار دیا اس نمائش میں مختلف سماجی اخلاقی ،معاشی سیاسی ودیگر پر مبنی اسلامی تعلیمات کی روشنی میں چارلس اور ماڈلز کے ذریعے رہنمائی کی گئی جبکہ تھیٹر میں اخلاقی و اسلامی تعلیمات پر مبنی وڈیوذ دکھائی گئی جلسے خواتین میں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ان کے پردے کا معقول انتظام کیا گیا تھا رات گیارہ بجے دعائے کلمات کے ساتھ ایس آئی او کی کانفرنس کا پر امن طور پر اختتام عمل آیا ایس آئی او نظام کی جانب سے شرکائے کانفرنس و اس میں تعاون کرنے والے تمام محکموں سے اظہار تشکر کیا گیا

متعلقہ خبریں

Back to top button