جنرل نیوز

ادارے ادب اسلامی ہند نظام آباد کے زیر اہتمام عظیم الشان کل ہند مشاعرے کا کامیاب انعقاد

ادارے ادب اسلامی ہند نظام آباد کے زیر اہتمام عظیم الشان کل ہند مشاعرے کا کامیاب انعقاد عمل میں لایا گیا۔ یہ ایس آئی او یوتھ کانفرس بعنوان انسانیت کے لئے نافع بنو کے  ایک حصے کے طور پر منعقد کیا گیا۔اس عظیم الشان کل ہند مشاعرے کی صدارت محترم جناب معین الدین احمر سکریٹری ادارہ جنوبی ہند نے فرمائی ۔

 

جن مہمانان خصوصی نے اپنی شرکت سے مشاعرے کو رونق بخشی ان میں جناب شعیب الحق طالب ریاستی صدر ادارہ جناب فراز احمد ریاستی سکریٹری ایس آئی او جناب ایس اے علیم ایکس ریڈ کو چیر مین جناب محمد ادریس خان ڈپٹی میئر نظام آباد جناب خواجہ نصیر الدین ناظم ضلع جماعت اسلامی جناب احمدعبدالعظم صدر علماء کونسل جناب طارق انصاری قائد ٹی آر یس جنوبی اے فہیم صدر مجلس جناب محمد شکیل احمد قائد مجلس جناب مرزا افضل بیگ تیجان صدر صدائے اردو نظام آباد جناب مصعب خان محفل جناب بی چندرم ایکس کارپوریٹر جناب عبدالنافع صدر ایس آئی او نظام آباد موجود تھے

 

جبکہ معروف قدآور مہمان شعراء کرام جناب ڈاکٹر افضال دانش اندور جناب ڈاکٹر جلیل الرحمن برہانپور جناب صابر کاغذ نگری جناب شاہد عدیلی حیدرآبار ( مزاح) جناب شعیب الحق طالب جگتیال جناب اکبر چنوری جناب جمیل ساحر مالے گاوں( ناظم مشاعرہ ) جناب شیخ احمد ضیاءبودہن کے علاوہ نامور معتبر میزبانشعراء کرام جن میں جناب سید ریاض تنہا جناب ڈاکٹر ضامن علی حسرت جناب اشفاق اصفی جناب شعیب نظام آبادی جناب جلال اکبر جناب ڈاکٹر رضی شطاری جناب رحیم قمر جناب بیلن نظام آبادی ۔( مزاح ) جناب تمیم نظام آبادی جناب عبداللہ اقبال ندیم صدر ادارہ نظام آباد جناب خالق اسرار نے اپنے خوبصورت کلام سے سامعین کو محظوظ کیا جبکہ نظامت کے فرائضمعروف ناظم مشاعرہ جناب جمیل ساحر مالے گاوں نے انجام دئےسامعین کثیر تعداد ان کی اردو سے گہرے لگاو کا ثبوت پیش کررہی تھی رات دیر گئے ٹھیک ڈھائی بجے جناب عبداللہ اقبال ندیم صدر ادارہ کے اظہار تشکر کے ساتھ اس مشاعرے کو آئندہ مشاعرے تک لئے ملتوی کیا گیا

 

متعلقہ خبریں

Back to top button