میں یہیں پیدا ہوئی ،چیف منسٹر چندرشیکھر راو اور وجیہ شانتی کہاں پیدا ہوئے ؟

حیدرآباد _24 فروری ( اردولیکس) سابق چیف منسٹر آندھراپردیش وائی ایس راج شیکھر ریڈی کی دختر شرمیلا نے واضح کیا ہے کہ وہ تلنگانہ پیدا ہوئیں، یہیں ان کی پرورش ہوئی اور یہیں انھوں نے اولاد کو جنم دیا۔انہوں نے سوال کیا کہ چیف منسٹر چندرشیکھر راو اور بی جے پی  لیڈر وجیہ شانتی کہاں پیدا ہوئے  ؟ انہوں نے کہا کہ میں تلنگانہ کی بیٹی ہوں اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے  شرمیلا نے صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جیاللیتا کہاں سے تعلق رکھتی تھی اور کس ریاست کی چیف منسٹر بنیں یہ ہر کوئی جانتا ہے شرمیلا نے کہا کہ ان کے بھائی جگن تلنگانہ میں ان کی جانب سے پارٹی قائم کرنے کے خلاف ہیں