تلنگانہ

چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے یوم آزادی کے موقع پر قلعہ گولکنڈہ پر قومی پرچم لہرایا

حیدرآباد _ 15 اگست ( اردولیکس) چیف منسٹر کے چندرشیکھرراو نے کہا ہے کہ تلنگانہ ریاست کو قوم پرستی، عدم تشدد اور پرامن طریقے سے حاصل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آزاد پسندوں کی امنگوں کے مطابق چلائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ جو کہ آزاد ہندوستان میں 60 سال سے اپنے وجود کو برقرار رکھنے کی جدوجہد کر رہا تھا ایک خود مختار ریاست بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست ترقی کی راہ پر گامزن ہے، ہر میدان میں شاندار نتائج حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست تلنگانہ عوام کے آشیرواد، عوامی نمائندوں کی مسلسل کوششوں اور سرکاری عملہ کی لگن کی وجہ سے بے مثال کامیابیاں حاصل کی جارہی ہیں۔وزیراعلی نے شہرحیدرآباد کے گولکنڈہ قلعہ پر قومی پرچم لہرایا۔اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تلنگانہ ملک کی تعمیر میں ایک مضبوط اقتصادی قوت بن گیا ہے

 

۔ انہوں نے یاد دلایا کہ تلنگانہ کے ہیروز نے ہندوستان کی آزادی کی جدوجہد میں شاندار کردار ادا کیا۔ ترے باز خان، رنجی گونڈو، مولوی علاؤالدین، سروجنی نائیڈو، سنگم لکشمی بائی، رامانند تھیرتھ وغیرہ نے بہادری سے انگریزوں کا مقابلہ کیا۔

چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے کہا کہ آج سے ریاست میں 10 لاکھ نئے وظائف آسرا اسکیم کے تحت دئے جائیں گے

متعلقہ خبریں

Back to top button