80 کروڑ کا برقی بل۔ دیکھتے ہی مالک کے اڑ گئے ہوش

ممبئی 25 فروری (اردولیکس) ریاست مہاراشٹرا میں ایک شخص کو 80 کروڑ کا برقی بل روانہ کیا گیا۔ نلسوپارا کے موضع نرمل کے رہنے والے 80 سالہ گنپت رائے کی رائس مل ہے۔ انھیں 80 کروڑ کا برقی بل روانہ کیا گیا جسے دیکھتے ہی ان کے ہوش اڑ گئے اوران کا بی پی بڑھ گیا جس کی وجہہ سے انھیں ہاسپٹل لے جانا پڑا۔ بعد میں معلوم ہوا کہ ٹائپنگ کی غلطی کی وجہہ سے 80 ہزارکے بجائے 80 کروڑ ٹائیپ ہوگیا۔ مہاراشٹرا الکٹرسٹی ڈسٹری بیوشن کمپنی لمیٹیڈ نے اس سلسلہ میں وضاحت کی ہے۔