وقارآباد اورمیدک میں تیندوے کا حملہ 4 بکریاں ہلاک

حیدرآباد 25 فروری (اردولیکس) ریاست تلنگانہ کے ضلع وقارآباد میں تیندوے نے حملہ کرکے 4 بکریوں کو ہلاک کردیا۔ معلوم ہوا ہے کہ کل رات چیروومندلی تانڈہ کے کیتاوت لالیہ کی بکریوں پرتیندوے نے حملہ کردیا۔ مقامی افراد نے محکمہ جنگلات کے حکام کو اس بات کی اطلاع دی۔ حکام نے مقام واقعہ کا معائنہ کیا اورعوام سے چوکنا رہنے کی خواہش کی ہے۔ اس دوران ضلع میدک کے حویلی گھن پورکے منڈل بوگوڑا بھوپتی پورمیں تیندوے کی موجودگی کی اطلاع سے عوام میں خوف کی لہرپائی جاتی ہے۔ یہاں تیندوے نے حملہ کرکے دو بکریوں کو ہلاک کردیا۔