نیشنل

سانپ کے ڈسنے پربرہم لڑکے نے سانپ کو دانتوں سے کترکرماردیا

نئی دہلی: سانپ کے ڈسنے پرکوئی بھی شخص جان بچانے کیلئے بھاگ دوڑ کرتا ہے لیکن آپ کو جان کرحیرت اورتعجب ہوگا کہ ایک لڑکے نے سانپ کے ڈسنے کے بعد برہمی کے عالم میں سانپ کو ہی دانتوں سے کترکراسے ماردیا۔ یہ چونکا دینے والا واقعہ ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع جش پورمیں پیش آیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دیپک نامی لڑکا اپنی بہن کے گھرگیا ہوا تھا جہاں ناگ سانپ نے اسے ڈس لیا، لڑکے نے غصہ میں آکرسانپ کا پیچھا کرکے اسے پکڑ لیا اوراسے دانتوں سے کترکر ماردیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button