جرائم و حادثات

نوزائیدہ بچہ کی خرید و فروخت کے معاملے میں چار خواتین گرفتار _ تلنگانہ کے نظام آباد میں واقعہ

نظام آباد _ تلنگانہ کی نظام آباد پولیس نے چار خواتین کو نوزائیدہ بچہ کی خرید  فروخت کے معاملے میں گرفتار کرلیا۔جن کی شناخت دیوی، جیہ، حمیرا بیگم اور شبانہ بیگم کی حیثیت سے کی گئی ہے

اے سی پی کرن کمار نے 3 ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں میڈیا کے نمائندوں ‌کو اس واقعہ کی تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے  کہا کہ نظام آباد کے  امبیڈکر کالونی کی دیوی جو اس کیس کی ملزم نمبر 1 ہے  نے اسے  پیدا ہونے والے بچے کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا تھا کیونکہ وہ اس حالت میں نہیں تھی کہ وہ پیدا ہونے والے بچے کی دیکھ بھال کر سکے

 

۔اس نے بچہ کی فروخت کے لئے گاہک کی تلاش کرنے اس کی جان پہنچان والی جیہ کو کمیشن ایجنٹ کے طور پر مقرر کیا۔ اور ان دونوں نے مل کر اسی کالونی کی حمیرا بیگم اور شبانہ بیگم   سے الگ الگ  5000 روپے ایڈوانس کے طور پر لیے ۔ اس نے مرد بچہ کی پیدائش پر ڈیڑھ لاکھ روپے اور لڑکی کی پیدائش پر ایک لاکھ میں فروخت کرنے کا معاہدہ کیا۔ پولیس نے بتایا کہ شبانہ بیگم نے 20000/- تک ڈیلیوری کا خرچہ ادا کیا۔ اس کے بعد اس نے لڑکے کو جنم دیا۔

 

نوزائیدہ کو خریدنے کے لئے دو خواتین حمیرا بیگم اور شبانہ بیگم پپنچ گئے۔ ان چاروں میں سڑک پر ہی بحث و تکرار ہوئی ۔ اور پولیس کو اس کی اطلاع مل گئی۔ پولیس نے ان چاروں کو گرفتار کرتے ہوئے میڈیا کے سامنے پیش کیا بعد ازاں ریمانڈ پر بھیج دیا گیا۔

۱

متعلقہ خبریں

Back to top button