حیدرآباد کے پارکس میں اب نظرآرہے ہیں لوگ

file photo

حیدرآباد 25 فروری (اردولیکس) کورونا معاملات میں کمی کے پیش نظر شہر حیدرآباد کے پارکس میں تفریح کیلئے آنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوتاجارہا ہے۔قبل ازیں کورونا وبا کی شدت میں اضافہ کے سبب یہ پارکس خالی نظر آرہے تھے تاہم اب ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پارکس میں پہلے جیسی صورتحال ہوگئی ہے جہاں لوگ اپنے افراد خاندان کے ساتھ گھومنے،سرسبزی وشادابی کا مزہ لینے اور قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہونے کے لئے آرہے ہیں۔تقریبا دس ماہ تک عوام کی بڑی تعداد گھروں تک ہی محدود رہی جس کے بعد اب پارکس بالخصوص پرانا شہر حیدرآباد کے نہروزوالوجیکل پارک میں بھی بڑی تعداد میں لوگ نظر آرہے ہیں۔