سسر نے‌کیا بہو کا‌ریپ۔ دہلی کی خاتون کے ساتھ حیدرآباد میں شرمناک حرکت

حیدرآباد_ 26 فروری ( اردولیکس) دہلی سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کے ساتھ شہر کی لاج میں عصمت ریزی کا شرمناک واقعہ پیش آیا۔ 21 سالہ خاتون جسکا تعلق قومی دارالحکومت سے ہے اپنے‌سسر کے ساتھ کپڑوں کے کاروبار کے سلسلے میں شہر آئی  ہوئی تھی۔انھوں نے نامپلی علاقہ کی ایک ہوٹل میں کمرہ کرائے پر حاصل‌کیا جہاں کل رات خاتون کے سسر نے اسکا ریپ‌کردیا۔ حبیب نگر پولیس نے کیس درج کرلیا ہے۔