نیشنل

انتخابی نتائج ایگزٹ پولس کے برعکس ہوں گے۔‌سونیا گاندھی

نئی دہلی۔ کانگریس قائد سونیا گاندھی نے کہا ہے کہ انتخابی نتائج ہماری توقع کے مطابق ہوں گے۔ لوک سبھا انتخابات کی پولنگ کے اختتام کے بعد ایگزٹ پولس جاری کیے گئے جن میں سے اکثریت نے بی جے پی کے اقتدار پر واپسی کی پیش قیاسی کی ہے

 

اسی دوران کانگریس لیڈر سونیا گاندھی کا پہلا بیان سامنے آیا ہے انہوں نے کہا کہ انتظار کیجئے ہمیں پوری امید ہے کہ نتائج ایگزٹ پول کے برعکس ہماری توقع کے مطابق ہوں گے۔ جہاں اکثریت نے بی جے پی کو اقتدار ملنے کا ایگزٹ پول جاری کیا ہے وہیں ڈی بی لائیو نے انڈیا اتحاد کو اقتدار کی

 

پیش قیاسی کی ہے، یہ تو تھے ایگزٹ پولز حقائق کا کل انکشاف ہو جائے گا جب نتائج جاری کیے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button