جرائم و حادثات

حیدرآباد کے حسین ساگر جھیل کے پاس تیز رفتار کار نے دہشت مچا دی

حیدرآباد کے ٹیک بنڈھ پر ایک کار نے دہشت مچا دی۔ اتوار کی صبح، تیز رفتار کار ٹینک بنڈھ این ٹی آر مارگ  پر بے قابو ہوگئی اور حسین ساگر جھیل ریلنگ  سے ٹکرا گئی۔ لیکن جیسے ہی کار ریلنگ سے ٹکرا کر رک گئی کار میں موجود ہوا کے غبارے کھل گئے جس سے  بغیر کسی نقصان کے کار میں سوار افراد بچ گئے۔ ورنہ کار حسین ساگر  جھیل میں گر پڑتی تھی جس سے جانی نقصان بھی ہوسکتا تھا اس حادثہ کے بعد کار میں سوار دو افراد گاڑی وہیں چھوڑ کر بھاگ گئے۔

 

اس دوران حادثے کی وجہ سے کار کا اگلا حصہ تباہ ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ کار کو کرین کی مدد سے وہاں سے منتقل کیا گیا۔ حادثے کی وجہ تیز رفتاری بتائی جا رہی ہے۔ شبہ ہے کہ کار میں سوار افراد شراب کے نشے میں تھے۔ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button