جرائم و حادثات

کاماریڈی ضلع میں ماں نے دو شیر خوار بچوں کو کنال میں پھینک کر قتل کردیا _ ویڈیو دیکھیں

کاماریڈی _ 27 دسمبر ( اردولیکس) تلنگانہ کے ضلع کاماریڈی میں ایک ماں نے اپنے دو شیر خوار بچوں کو ایک کنال میں پھینک دیا اور خود بھی خودکشی کی کوشش کی۔ یہ دل دہلانے والا واقعہ بانسواڑہ ٹاون کے قریب واقع کنال میں پیش آیا۔ کنال کے قریب  موجود افراد نے فوری چوکسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بچوں کو بچاتے ہوئے علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کیا تاہم علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔ان بچوں کی شناخت 4سالہ یوراج اور 8ماہ کی اننیا کے طورپر کی گئی ہے۔

 

پولیس نے بتایا کہ ارونا نامی خاتون جس کے شوہر موہن کے ساتھ کشیدہ تعلقات تھے، نے پیر کی رات  کنال میں اپنے بچوں کو پھینک دیا۔ خاتون کے شوہر موہن جس کا تعلق مہاراشٹرکے اودگیر سے ہے، نے اپنی بیوی سے خواہش کی تھی کہ وہ بچوں کو لے کر اس کے آبائی مقام آئے تاہم خاتون اپنے دوبچوں کو ساتھ لے کر کنال پہنچی اور ان کو پھینک دیا۔اسی دوران وہاں سے گذرنے والے افراد نے ان بچوں کو بچانے میں کامیابی حاصل کی تاہم ان بچوں کی موت علاج کے دوران ہوگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ  شوہر کی ہراسانی سے تنگ آکر خاتون اپنے بچوں کے ساتھ کنال میں کود پڑی تھی لیکن پانی کم ہونے کی وجہ سے خاتون بچ گئی ۔ پولیس نے خاتون کے خلاف بچوں کے قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے جیل بھیج دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button