مبارکباد

محمد حسام الدین باکسر کو کانگریس قائدین کی جانب سے تہنیتی تقریب  

نظام آباد 29‌ اگست (اردو لیکس ) ضلع کانگریس کمیٹی کے زیر اہتمام آج مدین فارم ہاؤز واقع بابن صاحب پہاڑی نظام آباد پر مسعود احمد اعجاز قائد کانگریس نظام آباد کی زیر صدارت محمد حسام الدین کو انٹرنیشنل باکسنگ چیمپیئن شپ انگلینڈ برھنگم میں کانسہ کا تمغہ حاصل ہونے پر ایک تہنیتی تقریب کا انعقاد عمل لایا مہمانانِ اعزازی کی حیثیت سے محمد احمد سابقہ کارپوریٹر اسد حمدان قائد کانگریس ، محمد افتخار احمد (این آر آئی)، عبید حمدان اسٹیٹ جنرل سیکرٹری میناریٹی ڈیپارٹمنٹ ،عبود حمدان بلاک پرسیڈینٹ کانگریس ،نے شرکت کی مقررین نے محمد حسام‌ الدین کو عالمی سطح پر کانسہ کا تمغہ حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور مستقبل میں بھی مزید کامیابی حاصل کرنے کا اظہار کیا اس موقع پر محمد حسام الدین کی بکثرت گلپوشی وشالپوشی کرتے ہوئے انہیں زبردست تہنت پیش کی گئی.

 

اس تہنیتی تقریب میں شرکت کرنے والے معززین میں شیخ فاروق احمد صدر مدرس ماڈرن پرائمری اسکول احمد ،ایم اے ستار، اے ایس آئی جنکم‌پیٹ محمد یوسف الدین خان اںڈیر نیوز اینڈ ویوز میڈیا سروس /اردو لیکس حیدرآباد/ آئینہ نظام آباد محمد عبدالکلیم الدین ، مرزا معیز بیگ، محمد عارف الدین (این آر آئی) صابر حسین ،صدر سارہ فاؤنڈیشن نظام آباد ، ڈاکٹر عاصم ،مدٹر الدین ،فاروق محمد صبیح الدین خان ،ٹقلین ثاقب کے علاوہ طلباء و نوجوانوں کی ایک کثیر تعداد موجود تھی محمد یوسف الدین خان ایڈیٹر نیوز اینڈ ویڈیوز میڈیا سروس نظام آباد واردو لیکس نے اس پروگرام کی کارروائی چلائی

متعلقہ خبریں

Back to top button