صدر تلگودیشم چندرابابونائیڈو کا ایرپورٹ پر انوکھا احتجاج

وجے واڑہ _ یکم مارچ ( اردولیکس، )بلدی انتخابات میں پرچہ نامزدگیاں داخل کرنے سے روکنے کا الزام لگاتے ہوئے آندھراپردیش کی اصل اپوزیشن تلگودیشم کے لیڈروں کی جانب سے چتور میں منعقد کئے جانے والے دھرنے میں شرکت کے لئے حیدرآباد سے اے پی کے رینی گنٹہ ایرپورٹ پرپہنچے اپوزیشن لیڈراین چندرابابوکی پولیس سے بحث وتکرار ہوگئی جس کے بعد وہ ایرپورٹ کے فرش پر بطور احتجاج بیٹھ گئے۔قبل ازیں ایرپورٹ پر آمد کے ساتھ ہی ضلع پولیس نے ان کو نوٹس دیتے ہوئے کہاکہ ریاست میں ضابطہ اخلاق نافذ ہے اسی لئے کسی بھی قسم کے احتجاج میں شرکت کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔پولیس کو چندرابابو کو ایرپورٹ پر مناتے ہوئے دیکھاگیا تاہم وہ اپنے موقف پر مصر رہے اور کہاکہ جمہوریت کو بچایا جائے،جمہوریت کیلئے ہی ان کا احتجاج جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ وہ اصل اپوزیشن جماعت کے امیدواروں کو پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے روکنے کی کوششوں کے خلاف چتور کے کلکٹر کو میمورنڈم دینے کے لئے آئے ہیں