کلاس روم میں لڑکیوں کو فحش ویڈیوز دکھانے پر ٹیچر گرفتار_ تلنگانہ کے ایک سرکاری اسکول میں واقعہ

عادل آباد _ یکم مارچ ( اردولیکس) کلاس روم میں لڑکیوں کو سیل فون پر فحش ویڈیو دکھانے والے سرکاری اسکول کے ٹیچر کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔یہ واقعہ تلنگانہ کے عادل آباد ضلع کا ہے جہاں عادل آباد ضلع میں تین دن قبل ہی ایک اسکول میں شراب نوشی اور قمار بازی کرتے ہوئے 6 ٹیچرس معطل ہونے کے واقعہ کو ابھی بھولے ہی نہیں کہ اسی ضلع سے تعلق رکھنے والے ایک گاوں کے سرکاری اسکول میں ایک ٹیچر کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔بتایا جاتا ہے کہ گھٹکوری گاوں کے سرکاری اسکول کے ٹیچر کو پولیس نے کلاس روم میں لڑکیوں کو سیل فون پر فحش ویڈیوز دکھانے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔معلوم ہوا ہے کہ لڑکیوں کی شکایت پر ان کے سرپرستوں نے اسکول پہنچ کر مذکورہ ٹیچر کو کلاس روم میں بند کردیا اور پولیس کو اس کی اطلاع دی۔پولیس نے ٹیچر کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے