کشمیرمیں نویں تا 12 ویں کی کلاسیس شروع

نئی دہلی یکم مارچ (اردولیکس) کشمیر میں قریب ایک سال بعد نویں تا بارہویں جماعت کے طلبا کے لئے اسکولس کھل گئے۔ وادی کے کالجس میں گذشتے ہفتے ہی درس وتدریس کا عمل شروع ہوا ہے سرکاری حکم نامے کے مطابق وادی میں آٹھویں جماعت کے طلبا کے لئے اسکول 8 مارچ سے کھلیں گے تاہم اساتذہ کو یکم مارچ سے ہی اسکولوں میں حاضر ہونے کو کہا گیا ہے۔ واضح رہے کہ وادی میں کم و بیش دو برس کے بعد تعلیمی سرگرمیاں باقاعدگی سے شروع ہو رہی ہیں کیونکہ کورونا لاک ڈاؤن سے قبل مرکزی حکومت کے پانچ اگست 2019 کے فیصلوں کے بعد وادی کشمیر میں پیدا شدہ صورتحال کے پیش نظر باقی ماندہ سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ تعلیمی سرگرمیاں بھی معطل ہوگئی تھیں۔