شادی کی رات ہارٹ اٹیک سے دلہن کی موت

منگلور _ یکم مارچ ( اردولیکس) شادی کے چند گھنٹوں کے اندر ہی دلہن کی ہارٹ اٹیک سے موت ہوگئی ۔یہ افسوسناک واقعہ کرناٹک کے اڈیار ٹاون میں پیر کی صبح 3 بجے پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق اڈیار  کے رہنے والے عبدالکریم حاجی کی 23 سالہ لیلی عافیہ کا نکاح اتوار 28 مارچ کو اڈیار کے جامع مسجد میں مبارک نامی نوجوان کے ساتھ انجام پایا۔اور رات میں دعوت کا اہتمام کیا گیا۔اسی  رات تین بجے یعنی پیر کے اولین وقت میں دلہن نے سینہ میں تکلیف کی شکایت کی اور ہاسپٹل منتقل کرنے دلہن کی روح پرواز ہوگئی۔ڈاکٹروں کے مطابق ہارٹ اٹیک کی وجہ عافیہ کی موت ہوگئی۔ اس واقعہ کے بعد  شادی کے گھر میں ماتم مچ گیا۔