جنرل نیوز

اردو لیکس کے آٹھ سال مکمل محمد ریاض احمد ایڈیٹر پٹریاٹک ویوز نے ذیشان علی زاہد کو دی مبارکباد

حیدرآباد۔ انٹرنیٹ سوشل میڈیا ویب سائٹس پر مختلف زبانوں میں خبر رساں ادارے اپنی خدمات فراہم کرتے رہے لیکن اردو زبان میں اس حوالے سے بہت کم کام دیکھنے میں آیا، اردو قارئین کو تازہ ترین اور حقائق پر مبنی خبروں سے باخبر رکھنا ایک اہم کام ہے۔جس کیلئے اردو لیکس کے خدمات قابل تحسین ہے۔

 

ان خیالات کا اظہار محمد ریاض احمد ایڈیٹر پیٹریاٹک ویوز اور چیئرمین زیڈ نیوز ٹی وی چینل نے کیا۔محمد ریاض احمد نے کہا کہ فروری 2016 میں اردو لیکس اردو نیوز ویب سائٹ کا آغاز کیا گیا، جس کے ذریعے روزانہ سیاسی، سماجی، تجارتی اور دیگر اہم معلوماتی خبریں اردو قارئین کے سامنے موثر انداز میں پیش کی جاتی ہیں۔ اردو لیکس نہ صرف حیدرآباد، تلنگانہ بلکہ ہندوستان اور خلیجی ممالک میں کسی تعارف کا محتاج نہیں

 

اس کے روح رواں ایڈیٹر اردو لیکس ذیشان علی زاہد اور ان کی ٹیم کی خدمات قابل ستائش ہیں۔ محمد ریاض احمد نے ایڈیٹر ذیشان علی زاہد اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔محمد ریاض احمد نے کہا کہ نوجوان نسل صحافت کے میدان میں ایسی نمایاں خدمات کے ذریعے ملک و قوم کے لیے انقلابی خدمات سرانجام دے سکتی ہے جس کے لیے اردو لیکس ایک اہم مشعل راہ ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button