حیدرآباد کے پرانا شہرمیں شرابی خاتون نے شوہرکا قتل کردیا

حیدرآباد 2 مارچ (اردولیکس) حیدرآباد کے پرانا شہر میں شرابی بیوی کے ہاتھوں شوہرکے قتل کی واردات پیش آئی۔ کل رات ایراکنٹہ پہاڑی شریف سڑک پرریشما نامی خاتون نے اپنے شوہرسہیل کا گلا دبا کرقتل کردیا۔ نعش جھلسی ہوئی حالت میں بھی تھی۔ شبہ کیا جاتا ہے کہ خاتون نے قتل کے بعد شوہرکی نعش کو پلاسٹک وغیرہ ڈالکرجلانے کی کوشش کی جو ناکام ثابت ہوئی۔ یہ جوڑا اس علاقہ کے فٹ پرپاتھ پررہتا تھا۔ کل رات یہ واردات رونما ہوئی۔ بتایا گیا ہے کہ خاتون حالت نشہ میں تھی۔ پولیس اس پورے معاملہ کی چھان بین کررہی ہے۔