ٹیلی کام اسپیکٹرم کی نیلامی مکمل۔ جیو ٹاپ

نئی دہلی 3 مارچ (اردولیکس) ٹیلی کام اسپیکٹرم کی نیلامی کا عمل اختتام کوپہنچا۔ Airwaves کیلئے کُل 77 ہزار 814 کروڑ 80 لاکھ روپئے کی بولیاں موصول ہوئی ہے۔ ٹیلی مواصلات کے سکریٹری انشو پرکاش نے بتایا کہ اسپیکٹرم نیلامی کے دوسرے اور آخری دن کل‘ کُل 668 اعشاریہ دو صفر کروڑ روپئے کی بولیاں موصول ہوئیں۔ اسپیکٹرم کے 800 میگاہرٹز، 900 میگاہرٹز، ایک ہزار 800 میگاہرٹز، دو ہزار ایک سو میگا ہرٹز اور دو ہزار تین سو میگاہرٹز بینڈس کیلئے بولیاں لگائی گئیں۔ اِن بینڈز کے تحت کُل 855 اعشاریہ چھ صفر میگاہرٹز اسپیکٹرم کیلئے نیلامی کی گئی ہے۔ اس نیلامی میں بولی لگانے والی تین کمپنیوںBharti Airtel Ltd، Vodafone Idea Ltd اور Reliance Jio Infocomm نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق بولیوں میں جیو ٹاپ رہی۔ ریلائنس جیو نے واضح کیا کہ 5 جی سرویس کے استمال کیلئے اس نے 488.35 کروڑ کے اسپیکٹرم حاصل کئے ہیں۔