تلنگانہ

تلنگانہ سکریٹریٹ کی افتتاحی تقریب ملتوی

حیدرآباد: تلنگانہ سکریٹریٹ کی افتتاحی تقریب ملتوی کردی گئی ہے۔ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ایم ایل سی انتخانات کی وجہہ سےانتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہے اسی لئے افتتاحی تقریب ملتوی کر دی گئی ہے۔ قبل ازیں اس ماہ کی 17 تاریخ کو چیف منسٹرچندرشیکھرراو کی سالگرہ کے موقع پر سکریٹریٹ کا افتتاح عمل میں آنے والا تھا۔ مرکزی الیکشن کمیشن کی جانب سے تلنگانہ اورآندھراپردیش میں ایم ایل سی انتخابات کا اعلان کیا گیا ہے۔ دونوں ریاستوں میں اساتذہ، گریجویٹ اور بلدیاتی اداروں سے مخلوعہ ایم ایل سی نشستوں کے لیے انتخابات کا اعلان کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button