این آر آئی

الیاسمین انٹرنیشنل اسکول کی سالانہ تقریب۔ طلبا کے پر اثر اور دلچسپ کلچرل پروگراس

ریاض ۔ کے این واصف

ریاض کا ایک معتبر اور معروف تعلیمی ادارہ “الیاسمین انٹرنیشنل اسکول ریاض” نے اپنی سالانہ تقریب کا اہتمام کیا۔ ممتاز ماہر تعلیم و پرنسپل ڈاکٹر شوکت پرویز نے تقریب کی صدارت کی جبکہ سماجی سرکلز کی معروف شخصیت ڈاکٹر محمد اشرف علی نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔

ڈاکٹر اشرف نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیاسمین اسکول دو دہائیوں سے زائد عرصے سے اعلی پیمانے پر تعلیمی خدمات انجام دے رہا ہے۔ اس درسگاہ کے فارغین آج ہر میدان مین اپنے جوہر دیکھا رہے۔ انھوں نے پرنسپل ڈاکٹر شوکت پرویز کو اسکول کی بہترین کارکردگی پر مبارکباد دی۔ مینار علم کہلانے والے ڈاکٹر شوکت پرویز جو اس اسکول کی روح مانے جاتے ہیں نے کہا کہ اسکول کو اس بات فخر حاصل ہے کہ اس نے اپنی سو فیصد نتائج دینے کی روایت کو ہمیشہ قائم رکھا۔ اس کے علاوہ ہمارے طلبا و طالبات نے مسابقتی امتحانات مین ہمیشہ اپنی کامیابیان درج کروائیں نیز غیر نصابی سرگرمیوں اور اسپورٹس میں بھی اپنے بہترین جوہر دیکھائے۔

ہیڈماسٹر (بوائز سکشن) تنویر صدیقی نے مہمانان کا خیرمقدم کیا۔ وائس پرنسپل آشا چریان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے والدین کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے بچوں کے میلان طبیعت اور مضامین میں ان کی دلچسپی کے مطابق کیرئیر کا انتخاب کرنے میں ان کی مدد کریں۔ اس سے بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔ اسکول کے ہونہار طلبا نوح احمد، امان قادری اور ابھیوکت شرما نے انوکھے اور دلچسپ انداز میں نظامت کے فرائض انجام دئیے۔

طلبا و طالبات نے دل کو چھو لینے والے ڈرامے، دلچسپ گیت اور رقص پیش کرکے سامعین کے دل جیت لئے۔ سینئر کوآرڈینیٹر محمد الطاف کے ھدیہ تشکر پر اس تقریب کا اختتام عمل میں آیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button