جرائم و حادثات

تلنگانہ کے میناریٹی گروکل اسکول میں ایک طالب علم کی خودکشی

حیدرآباد _ 2 جنوری ( اردولیکس) تلنگانہ کے میناریٹی گروکل اسکول میں انٹرمیڈیٹ کے طالب علم نے کلاس روم میں پھانسی لے لی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نارائن پیٹ ضلع کے مدورمنڈل کے بونڈوگاوں سے تعلق رکھنے والا  17 سالہ رام ریڈی محبوب نگر میں واقع اقلیتی گروکل اسکول میں انٹرمیڈیٹ  کی تعلیم حاصل کر رہا تھا، پیر کی علی الصبح تین بجے اس نے کلاس روم میں فیان سے لٹک کر خودکشی کر لی۔

بتایا گیا ہے کہ رام ریڈی انٹرمیڈیٹ سی ای سی کے دوسرے سال میں زیر تعلیم تھا ۔ دو دن کی چھٹیاں ہونے کی وجہ سے بہت سے والدین طلباء کو اپنے گھر لے گئے۔ تاہم رام ریڈی دو دن کی چھٹی کے باوجود گھر نہیں کیا۔ اس واقعہ کی پولیس تحقیقات کررہی ہے خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button