ملک میں غیرملکی براہ راست سرمایہ کاری 67 ارب ڈالرسے تجاوز

نئی دہلی 5 مارچ (اردولیکس) ملک میں جاریہ مالی سال کے پہلے 9 مہینوں کے دوران 67 ارب ڈالر سے زیادہ کی غیرملکی براہِ راست سرمایہ کاری کی گئی جو اب تک کی سب سے زیادہ ہے۔ گذشتہ سال اپریل سے دسمبر تک کے دوران گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے چالیس فیصد زیادہ غیرملکی براہ راست سرمایہ کاری کی گئی۔وزارت صنعت کے مطابق اس رجحان سے عالمی سرمایہ کاروں میں سرمایہ کاری کیلئے بھارت کو ایک ترجیحی ملک کے طور پر تسلیم کئے جانے کی تائید ہوتی ہے۔