تین پیر والی لڑکی کی پیدائش

حیدرآباد _ 5 مارچ ( اردولیکس) آندھراپردیش میں ایک ایسی لڑکی پیدا ہوئی جس کے تین پیر ہیں جمعرات کے روز نوجیویڈو ایریا ہاسپٹل میں تین پیروں والی بچی کی پیدائش ہوئی۔ ہاسپٹل کے سپرنٹنڈنٹ نریندرسنگھ کے مطابق  مغربی گوداوری ضلع کے چنتلاپوڈی منڈل کے شیٹی وینیپلم گاؤں کی وینکٹیشورماں نامی خاتون کی زچگی ہوئی۔ جس نے تین پیر رکھنے والی لڑکی کو جنم دیا۔دو پیر اپنے مقام پر ہیں لیکن تیسرا پیر کمر کے حصہ میں ہے سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ جینیاتی خرابی کی وجہ سے اس طرح کی پیدائش ہوئی ہے تاہم لڑکی صحت مند ہے  اور اسے طبی امداد کے لئے وجئے واڑہ سرکاری اسپتال بھیج دیا گیا ۔