نیشنل

یونٹ ٹسٹ میں کم نشانات آنے پر نویں جماعت کی لڑکی نے کی خودکشی کی کوشش

حیدرآباد _ 30 اگست ( اردولیکس) آندھراپردیش میں نویں جماعت کی ایک لڑکی نے یونٹ ٹسٹ میں کم نشانات ملنے پر  خودکشی کی کوشش کی۔نوین جماعت کی طالبہ جس کا تعلق اے پی کے ضلع کوناسیما سے ہے، عمارت کی چھت پر چڑھ گئی تاکہ انتہائی اقدام کیاجاسکے۔اس کے اساتذہ، مقامی افراد اور اسکول کے پرنسپل نے 101پرفون کرتے ہوئے اس بات کی اطلاع دی۔یہ لڑکی چھت سے کودنے ہی والی تھی کہ مقامی پولیس اور فائربریگیڈکے اہلکاروں نے چوکسی کامظاہرہ کرتے ہوئے عین وقت پر عمارت کی دوسری طرف سے چھت پر چڑھ کر پیچھے سے اس کو کھینچ لیا۔اس طرح اس لڑکی کی خودکشی کی کوشش کو ناکام بنادیاگیا۔طالبہ کے خاندان اور اسکول انتظامیہ نے اس کو بچائے جانے کے بعد راحت کی سانس لی

متعلقہ خبریں

Back to top button