تلنگانہ

ریاستی حکومت کے مشیر محمد علی شبیر کی کانگریس لیڈر ایم اے حلیم کی قیامگاہ پر آمد

حکومتی مشیر محمد علی شبیر کی سینئر قائد کانگریس ایم اے حلیم کی قیام گاہ پر آمد

کانگریس کے وفادار سپاہی ایم اے حلیم کی کارکردگی و خدمات کی ستائش

نظام آباد:15/اپریل (اردو لیکس) کانگریس پارٹی نظام آباد کے ایک وفادار سپاہی کی طرح بے لوث خدمت انجام دینے والے نوجوان و حرکیاتی قائد مسٹر ایم اے حلیم کی قیام گاہ آٹو نگر نظام آباد پر حکومتی مشیر برائے ایس سی، ایس ٹی، بی سی، اقلیت مسٹر محمد علی شبیر نے اچانک پہنچ کر عیدالفطر کے موقع پرملاقات کی

 

۔ قائد کانگریس مسٹر ایم اے حلیم سینئر قائد کانگریس و سابقہ آرگنائزر سکریٹری اقلیتی سل نظام آباد کے چہرے پر حکومتی مشیر محمد علی شبیر کی ان کی قیام گاہ پر آمد پر حیرت زدہ اور ملی جلی خوشی و مسرت کا کوئی ٹھکانہ نہ تھا۔ اور فرط مسرت سے ان کا چہرہ خوشی سے سرشار نظر آرہا تھا۔ ایم اے حلیم کے ایک چھوٹے سے گھر میں قد آور شخصیت حکومتی مشیر محمد علی شبیر کی آمد کسی اعزاز سے کم نہیں تھی۔ ایم اے حلیم نے حسب حیثیت حکومتی مشیر محمد علی شبیر کا والہانہ خیر مقدم کیا

 

ان کی شالپوشی اور گلدستہ پیش کرتے ہوئے تہنیت پیش کی۔ اور شیرخورمہ سے مہمان نوازی کی۔ اس موقع پر کانگریس قائد سید نجیب علی، نرالہ رتناکر، محمد مصباح الدین سابقہ کارپوریٹرنے ایم اے حلیم کی کانگریس پارٹی کے تئیں بے لوث و دیانتدارانہ خدمات کا ذکر کیااور حکومت کی فلاحی اسکیمات و عوامی مسائل کے تعلق سے بروقت موثر و کامیاب نمائندگی کئے جانے کا بھی تذکرہ کیا جس پر حکومتی مشیر محمد علی شبیر نے ان کی خدمات کی ستائش کی

 

۔اس موقع پر سٹی صدر کانگریس کیشو وینو اور نرالہ رتناکر،، عبود بن حمدان کی ایم اے حلیم نے شالپوشی بھی کی۔اس موقع پر کارپوریٹر ایم اے قدوس، سابقہ کارپوریٹرمجاہد خان،کانگریس قائدین مجاہد محمد خان، نظیر الدین اجو، شیخ اویس، محمد جاوید الدین، جمیل عبدالقدیر جے کے، محمد ربانی، محمد سمیع الدین، شیخ ظفر کے علاوہ دیگر قائدین بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button