جرائم و حادثات

ٹریفک چالان کی رقم ادا کرنے سے قاصر شخص کی حیدرآباد میں خودکشی

حیدرآباد: ٹریفک چالان ادا نہ کرنے پر ایک شخص نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ حیدرآباد میں پیش آیا۔ ایلیا نامی 52 سالہ شخص اور بیوی ملّمہ آئی ایس سدن ڈویژن کی چنتل بستی میں رہا کرتے تھے۔ الیا کی گاڑی پر 10 ہزار روپیے کے چالانات ادا شدنی تھے۔ ٹریفک پولیس نے اس کی گاڑی ضبط کرلی جس پر وہ تناو میں تھا۔ ایلیا نے پیر کی رات گھر آکر زہر پی لیا۔ گھر والے ایلیا کو ہاسپٹل  لے گئے لیکن ڈاکٹروں نے کہا کہ اس کی پہلے ہی موت ہو چکی ہے۔

ایلیا جو ایک مزدور کے طور پر کام کرتا تھا اتنی رقم ادا کرنے سے قاصر تھا، ایلیا نے خودکشی نوٹ لکھ کر خودکشی کر لی جس میں اس نے چیف منسٹر اور کے ٹی آر سے خواہش کی کہ  اس جیسے لوگوں کو چالانات کی وجہ سے پریشانیوں کا سامنا ہے اس مسلہ کی یکسوئی کی جائے۔

بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے نے ٹویٹ پیغام میں تنقید کرتے ہوئے کہا تتلنگانہ میں ٹریفک چالان لوگوں کے لیے سزائے موت بن چکے ہیں۔10,000 روپے کا چالان ادا کرنے سے قاصر ایلیا نے حیدرآباد میں اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔بی آر ایس حکومت اور ٹریفک پولیس کو عام آدمی پر لاپرواہی سے جرمانے کرنے کی بجائے انسانی رویہ اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button