60 افراد نے کیا لڑکی کا ریپ

رانچی 6 مارچ (اردولیکس) ریاست جھارکھنڈ میں میں ایک لڑکی کی 60 افراد نےعصمت ریزی کی۔ یہ شرمناک واقعہ سرائے کیلا کھرساوا ضلع کے کندربیرا کے قریب ایک بند پڑے گیارج میں پیش آیا۔ لڑکی نے پولیس سے کی گئی شکایت میں کہا کہ اسے زبردستی اغوا کرکے بند رکھا گیا اورنشہ آورشئے پلا کرجنسی استحصال کیا گیا۔ پولیس کے مطابق لڑکی ابھی بیان دینے کے موقف میں نہیں ہے پولیس اس پورے معاملہ کی چھان بین کررہی ہے۔