تلنگانہ

امریکہ میں اغوا حیدرآبادی نوجوان عرفات کا انتقال

حیدرآباد۔ امریکہ میں اغوا ہونے والے ہندوستانی طالب علم کا انتقال ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق کلیو لینڈ میں لاپتہ ہونے والے حیدرآبادی طالب علم محمد عبدل عرفات عمر 25 سال کا انتقال ہو گیا۔

 

اس بات کی اطلاع نیویارک میں واقع ہندوستانی سفارت خانہ نے منگل کے دن ٹویٹر پر دی۔ سفارت خانہ نے کہا کہ ہم گزشتہ کچھ دنوں سے محمد عرفات کو تلاش کر رہے تھے کہ ان کی موت کی اطلاع ملی ہے۔سفارت خانہ نے نوجوان کے ارکان خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ کہا گیا ہے کہ اس واقعہ کی مزید تحقیقات کے لیے متعلقہ پولیس سے رابطہ قائم کیا جا رہا ہے۔

 

واضح رہے کہ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے عرفات ماہ مارچ میں اغوا کر لیے گئے تھے اور اس کے بعد ان کے ارکان خاندان سے 1200 ڈالرز کا مطالبہ کیا گیا تھا، تب سے ان کا کوئی پتہ نہیں چل سکا تھا اور پولیس انہیں ڈھونڈ رہی تھی کہ آج ان کے انتقال کی اطلاع ملی ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

 

حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ محمد عبدالعرفات مئی 2023 میں اوہائیو کی کلیولینڈ یونیورسٹی میں انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ماسٹر ڈگری حاصل کرنے کے لیے امریکہ گئے تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button