جرائم و حادثات

نظام آباد ضلع میں ایک صحافی نے ماں بیٹی کی جان بچا لی

نظام آباد _ 30 اگست ( اردولیکس) تلنگانہ کے نظام آباد ضلع میں تلگو نیوز پیپر ویلگو کے کرائم رپورٹر بی پرساد نے ماں اور بیٹی کی جان بچالی جو شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی سے تنگ آکر تالاب میں کود کر خودکشی کرلینے کی کوشش کررہے تھے

تفصیلات کے مطابق نظام آباد ضلع کے ایڈوپلی منڈل کے جیتا پور گاؤں کی رہنے والی سروپا (30) اور اس کی بیٹی (10) نظام آباد شہر کے مضافات میں واقع جنکمپیٹا تالاب میں خودکشی کرنے والی تھیں کہ رپورٹر پرساد جو کہ ایڈوپلی سے نظام آباد کی طرف آرہا تھا، نے انہیں دیکھ کر اپنی گاڑی روک دی ۔اور فوری دوڑتے ہوئے سروپا اور اس کی بیٹی کو تالاب کی طرف سے کھنچ کر لایا ۔اور خودکشی کی وجہ دریافت کی۔جس پر سروپا  نے بتایا کہ اس نے مرنے کا فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ وہ خاندانی جھگڑوں کی وجہ سے اپنے شوہر، ساس  اور سسر  کی ہراسانی برداشت نہیں کر سکتی تھی۔ پرساد نے پولیس کو اس کی اطلاع دی اور انھیں کونسلنگ کے لئے لے گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button