جنرل نیوز

صفا یت المال شاخ کریم نگر کی جانب سے  بیوہ خواتین ، معذورین،غربا،یتامیٰ میں ماہانہ وظائف کی تقسیم

حافظ محمد حکیم خان (نائب صدر صفا شاخ کریم نگر )کی اطلاع کے بموجب صفا بیت المال شاخ کریم نگر کی جانب سے ہر ماہ شہرکے مختلف محلہ جات کی بیوہ خواتین، معذورین،غربا،یتامیٰ میں پابندی سے وظائف تقسیم کئے جاتے ہیں اسی طرح اس ماہ بھی5 /تاریخ کوصبح دفتر صفا پربدست حافظ محمد معظم حسین فیضی صاحب(ناظم مدرسہ اسلامیہ افضل العلوم) *و* مولانا محمد کاظم الحسنی صاحب ( صدر صفا شاخ کریم نگر ) (80)افراد میں فی کس500 کے حساب سے وظیفہ تقسیم کیاگیاجملہ 40,000 روپئے تقسیم کئے گئے۔اس تقسیم وظائف کے موقع پر ارا کین صفا شاخ کریم نگر بھی موجود تھے۔

 

*اپیل* ۔صفابیت المال کو ان رفاہی وفلاحی خدمات کے انجام دینے کے لئے ہرماہ تقریباًدو لاکھ سے زائد روپیوں کا خرچ ہے جوشہر کے اہل خیر حضرات کے تعاون سے مکمل ہوتا ہیں۔لھٰذصدر صفانے اہل خیرحضرات سے اپیل کی ہے کہ ان رفاہی وفلاحی خدمات کی انجام دہی اورادارہ کے استحکام کے لئے اپنی زکوٰة، صدقات، عطیات، کے ذریعہ اوراپنے گھر میں موجود بے

 

ضرورت اسکراپ کے ذریعہ زیادہ سے زیادہ اس ادارہ کا تعاون فرمائیں ۔ جزاکم اللہ خیراً ۔۔تعاون کے لئے رابطہ:۔9063487952/3

متعلقہ خبریں

Back to top button