جرائم و حادثات

حیدر آباد کے مضافات میں نابالغ لڑکی کے ساتھ گینگ ریپ کا شرمناک واقعہ

حیدرآباد: حیدرآباد کے مضافاتی علاقے میر پیٹ میں نابالغ لڑکی کے ساتھ گینگ ریپ کا شرمناک واقعہ پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق 14 سالہ لڑکی میر پیٹ علاقے میں رہنے والی اپنی بہن کے مکان آئی ہوئی تھی۔

 

 

پہلے ایک نوجوان نے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کی، لڑکی کی مزاحمت پر وہ وہاں سے چلا گیا، اس کے بعد وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ کل لڑکی کی بہن کے گھر پہنچا۔ معلوم ہوا ہے کہ چاقو کی نوک پر ڈرا دھمکا کر چار نوجوانوں نے لڑکی کے ساتھ شرمناک حرکت کی یہ بھی پتہ چلا ہے کہ ملزمین گانجے کا نشہ کیے ہوئے تھے۔

 

 

انہوں نے ارکان خاندان پر بھی حملہ کیا بعد ازاں وہ وہاں سے فرار ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلی عہدیداروں نے مقام واقع پر پہنچ کر تفصیلات حاصل کیں، کمشنر پولیس رچہ کونڈہ ڈی ایس چوہان نے بھی میر پیٹ پولیس اسٹیشن کا دورہ کرتے ہوئے عہدیداروں سے معاملے کی تفصیلات حاصل کیں۔

 

 

پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کر کے لڑکی کو طبی معائنہ کے لیے ہاسپٹل بھجوا دیا اور ملزمین کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button