نیشنل

خالصتانی لیڈر قتل معاملہ _ ہندوستان نے وزیراعظم کینیڈا جسٹن ٹروڈو کے الزامات کو مسترد کردیا

نئی دہلی، 19 ستمبر (اردولیکس ڈیسک) ہندوستان نے آج کنیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے کنیڈا میں تشدد کے واقعات میں ہندوستانی حکومت کے ملوث ہونے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں مضحکہ خیز  قرار دیا ۔

 

وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کنیڈا کے وزیر اعظم کی جانب سے پارلیمنٹ میں دیے گئے بیان اور ان کے وزیر خارجہ کے بیان کو دیکھا ہے اور انہیں مسترد کرتے ہیں۔ کنیڈا میں تشدد کی کسی بھی کارروائی میں ہندوستانی حکومت کے ملوث ہونے کے الزامات مضحکہ خیز اور سیاسی تحریک یافتہ ہیں۔ وزارت خارجہ کے مطابق کنیڈائی وزیر اعظم کی جانب سے ہندوستان کے وزیر اعظم پر بھی ایسے ہی الزامات لگائے گئے تھے جنہیں یکسر مسترد کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button