جرائم و حادثات

حیدرآبا میں سال نو کے موقع پر بھیانک سڑک حادثہ 2 ہلاک 4 زخمی

حیدرآباد: حیدرآباد میں نئے سال کے موقع پر رونما سڑک حادثہ میں دو نوجوان ہلاک ہوگئے۔ اتوارکی صبح کی اولین ساعتوں میں بنجارہ ہلز علاقہ میں تیز رفتارکار نے سڑک کے کنارے ٹفن کرنے والے دو افراد کو ٹکردے دی اس حادثہ میں ان دونوں کی موت ہوگئی، اس کے بعد بے قابو کار مزید دوگاڑیوں سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کار سوار چار افراد زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس مقام واقعہ پر پہنچ گئی اورٹکردینے والی گاڑی میں سوار نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔ شبہ کیا جاتا ہے کہ نوجوان حالت نشہ میں تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button