کانگریس کی جانب سے یوم خواتین تقریب _ مختلف شخصیات کی شرکت

حیدرآباد _ 8 مارچ ( اردولیکس) حیدرآباد شہر کے مدینہ ایجوکیشن سنٹر میں عالمی یوم خواتین تقریب منعقد ہوئی۔جس میں پردیش کانگریس کے سیکرٹری محمد امتیاز اور دیگر مہمانوں نے خطاب کیا۔جن میں جی ونود کمار ریٹائرڈ آئی ایف ایس چیرمین کانگریس این آر آئی سیل، جسٹس ای اسماعیل، جنرل سیکرٹری پی سی سی ایس کے افضل الدین، محمد اعجاز الرحمن سیکرٹری پی سی سی، نرملا جگا ریڈی صدر ڈسٹرکٹ کانگریس کمیٹی سنگاریڈی، کے علاوہ تسنین جوہر، نزیت بیگم، سینئر کانگریس لیڈر سید مجتبٰی عابدی اور دیگر موجود تھے