آئی ایف سی، ادبی فورم کے زیرِ اہتمام ریاض میں آن لائن عالمی ادبی نشست


طاہر بلال صدر ادارہ انڈین فرینڈز سرکل ادبی فورم ریاض، سعودی عربیہ نے کہا ہے کہ تنظیم آئی ایف سی، ادبی فورم کے زیرِ اہتمام  13 مارچ کو ہندوستانی وقت کے مطابق شام 6 بج کر 30منٹ پر ڈاکٹر ماجد داغی کی صدارت میں آن لائن زوم عالمی ادبی نشست منعقد ہوگی اور ڈاکٹر افروز عالم انڈیا بحیثیت مہمانِ اعزازی شرکت کریں گے جبکہ جناب تنویر احمد تماپوری نظامت کے فرائض انجام دیں گے۔ اس ادبی نشست میں خلیجی ممالک، ہندوستان اور دیگر یورپی ممالک سے منتخب قلمکارخواجہ مسیح الدین،زکریا سلطان،طاہر بلال،ضیاء عرشی،سید حشام احمد،حسان عارفی وغیرہ اپنی نگارشات پیش کریں گے اور مہمانِ اعزازی ڈاکٹر افروز عالم کے اظہارِ خیال کے بعد صدرِ اجلاس ڈاکٹر ماجد داغی کا صدارتی خطاب ہوگا اور معتمد کے شکریہ پر اجلاس اختتام پذیر ہوگا۔ ادبی نشست کی کارروائی و سرگرمیوں کی سماعت و مشاہدہ سے متعلق تفصیلات بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محبّانِ اردو  رابطہ کے لئے میٹنگ آئی ڈی7396725082 اور پاس کوڈ نمبر 873623  کے استعمال کے ذریعہ اس ادبی اجلاس سے مستفید ہوسکتے ہیں۔ اکرم علی اکرم و دیگر عہدیداران نے  شرکائے کرام سے التماس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر آواز کے لئے ہیڈ سیٹ کا استعمال کریں اور غیر ضروری آوازوں سے اجتناب کیا جائے۔