تامل ناڈو میں تین نشستوں پر مقابلہ کرنے مجلس کا اعلان

حیدرآباد _ 9 مارچ ( اردولیکس) صدر مجلس و رکن پارلیمنٹ بیرسٹر اسدالدین اویسی نے واضح کیا ہے کہ مجلس پارٹی تامل ناڈو میں تین نشستوں پر مقابلہ کرے گی۔  بیرسٹر اسدالدین اویسی اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 12 تاریخ کو چنئی کے وی ایم سی میں ایک میٹنگ کا اہتمام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تمل ناڈو کے عوام دناکرن پارٹی پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ماضی میں چار سے پانچ نشستوں پر مقابلہ کرنے کا اردو رکھتے تھے اب  ہم نے  تین نشستوں پر مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  رکن پارلیمنٹ حیدرآباد نے کہا کہ انہوں نے دیناکرن کے ساتھ بات چیت کے بعد تین نشستوں پر انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔جن میں وانمباڑی، کرشنا گیری اور شنکراپورم میں مجلس مقابلہ کرے گی۔