جنرل نیوز

عادل آباد کے وارڈ نمبر 29 کے کثیر نوجوانوں کی بی آر ایس پارٹی میں شمولیت

عادل آباد۔8/ مئی(اردو لیکس)عادل آباد میونسپل وائس چیئرمین ظہیر رمضانی نے کہا کہ سابق وزیر و رکن اسمبلی جوگو رامنا کی قیادت میں ضلع عادل آباد ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔اتوار کے روز وارڈ نمبر 29 کے نوجوانوں کی کثیر تعداد نے سابق وزیر و رکن اسمبلی جوگو رامنا کی قیادت میں اور چیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤ کی جانب سے نافذ کردہ اسکیموں سے متاثر ہوکر میونسپل وائس چیئرمین ظہیر رمضانی کی موجودگی میں بھارت راشٹریہ سمیتی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

 

اس موقع پر ظہیر رمضانی نے بھارت راشٹریہ سمیتی پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے نوجوانوں کو پارٹی کھنڈوا پہناکر تمام لوگوں کا پارٹی میں استقبال کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چیئرمین ظہیر رمضانی نے کہا کہ سابق وزیر و رکن اسمبلی جوگورامنا کی قیادت میں ضلع عادل آباد ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔کروڑوں روپیوں کی لاگت سے ضلع کی ترقی کے لئے کئی کام انجام دیئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ رکن اسمبلی جوگو رامنا عادل آباد کی ترقی اور عوامی فلاح وبہبود کے لیے کوشاں ہے جس کے لیے رکن اسمبلی عادل آباد جوگو رامنا دن رات محنت کر رہے ہیں

 

۔انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤ نے اپنے 9 سالہ دور حکومت میں تلنگانہ کو ملک بھر میں ایک اہم مقام دلایا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر کی عوام کو بھارت راشٹریہ سمیتی پارٹی اور ان کے قائدین پر بھروسہ اور اطمینان ہے یہی وجہ ہے کہ ملک کے مختلف مقامات سے لوگ مسلسل بھارت راشٹریہ سمیتی پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔انہوں نے مشورہ دیا کہ ملک کے حالات اور وقت کو دیکھتے ہوئے ہمیں اختلافات کے بجائے متحد رہتے ہوئے کام کرنا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ ہم ماضی کے نتیجہ سے سبق لیں کیوں کہ کرسی کے لئے مُسلم اتحاد کو اور مسلم ووٹوں کو منتشر کرنے کی ایک بار پھر کوشش کی جا رہی ہیں۔انہیں نے کہا کہ اس وقت ملک کے دیگر ریاستوں جو تشویش ناک حالات ہیں وہ سب کے سامنے ہیں،لیکن چیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤ کی قیادت میں ریاست تلنگانہ میں پُر امن ماحول میں ہیں۔انہیں نے کہا کہ ریاست تلنگاہ میں تمام مذاہب کے لوگوں کے ساتھ یکساں سلوک کیا جاتا ہے۔

 

اور تمام طبقوں کی ترقی کے لیے مسلسل کوششیں کی جارہی ہیں،۔اس موقع پر میونسپل کو آپشن ممبر محمد اعجاز،وارڈ نمبر 35 صدر عتیق الرحمان،محمد محسن خان،ایوب خان کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button