جنرل نیوز

تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام تفہیم ختم نبوت و تربیتی اجتماع نرمل مستقر مسجد مستانیہ محلہ اسرا کالونی میں مقرر

خانہ پور 21/فبروری. مفتی سید اطہر الدین صدرتحفظ ختم نبوت شاخ خانہ پور کے بموجب تحفظ ختم نبوت ضلع نرمل کے زیر اہتمام ایک روزہ ورکشاپ تفہیم ختم نبوت و تربیتی اجتماع ضلع نرمل مستقر پر مسجد مستانیہ محلہ اسرا کالونی بتاریخ 25/فبروری بروز ہفتہ بعد نماز مغرب تا 26/فبروری بروز اتوار بعد نماز عشاء منعقد ہونے جارہا ہے اس سلسلے میں دارالعلوم صدیقیہ خانہ پور میں ورکشاپ کے پوسٹرس کی رسم اجرای مولانا محمد شاہد علی مظاہری نائب ناظم دارالعلوم صدیقیہ خانہ پور و نایب صدر تحفظ ختم نبوت ضلع نرمل کی قیادت میں مستقرخانہ پور اور خانہ پور منڈل سے علماء کرام وحفاظ کرام کےعلاوہ مستقرخانہ پور کے نوجوانوں کے ہاتھوں عمل میں لائی گئی اس موقع پر مولانا شاہد علی مظاہری نائب صدر تحفظ ختم نبوت ضلع نرمل نے بات کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں امت مسلمہ کو باطل فتنوں سے آگاہی کیلے ارتداد و الحاد کے دلدل سے بچنے اور ایمان کے لٹیروں کو پہچاننے کیلے گمراہ فرقوں سے متعلق شعور بیداری کیلے خصوصاً مستقرخانہ پور واطراف واکناف کے آئمہ کرام و حفاظ کرام وٹیچرس تعلیم یافتہ نوجوان اسٹوڈنٹس ڈاکٹر س اور تاجرین حضرات سے خصوصی گذارش کی ہے کہ ایک روزہ ختم نبوت ورکشاپ میں شرکت فرما کر باطل فتنوں سے آگاہی حاصل کرکے اپنی اور اپنے نسلوں کے ایمان کی حفاظت کریں اور کہا کہ اس پروگرام میں شرکت کرنے والے تمام علماء وحفاظ آئمہ کرام و مؤذنین اور دیگر عام حضرات کیلے قیام وطعام کا نظم رہیگا اس موقع پر مولانا شیخ شاہد امام وخطیب جامع مسجد لنگاپور ۔حافظ شیخ قیصر احمد امام وخطیب مسجد عرفات خانہ پور مولانامحمد عامر امام وخطیب مسجد آمنہ ابلاپور شیخ رئیس امام وخطیب مسجد قباء کریم کالونی خانہ پور حافظ عبد العزیز امام مسجد نبوی دلاورپور ۔حافظ عبد المعیز امام مسجد یعقوب خانہ پور ۔حافظ شیخ عامر امام مدینہ مسجد مسکاپور حافظ شیخ فیصل استاد دارالعلوم صدیقیہ خانہ پور مولوی اسلم استاد دارالعلوم صدیقیہ خانہ پور حافظ فیصل ۔حافظ سمامہ ۔عبدالخلیل مونسپل وائس چیئرمین خانہ پور شبیر پاشاہ مونسپل کونسلر خانہ پور نصیر احمد ۔۔عرفان دانش ۔ قیصر محی الدین۔پرویز ۔ سلیم خان شرجیل ۔افسرخان کے علاوہ طلبہ دارالعلوم صدیقیہ خانہ پور کی کثیر تعداد موجود تھی۔ ۔۔۔۔۔۔شیخ قیصر احمد نمائندہ اعتماد خانہ پور 9441838245۔۔۔۔نیوز سے متعلق تصویر میل کردی گئی

متعلقہ خبریں

Back to top button