این آر آئی

“گریٹ انڈین فسٹیول” خمیس مشیط میں SATA کا شاندار رنگارنگ پروگرام

ریاض ۔ کے این واصف

سعودی عرب تلگو اسویشن(SATA)نے پچھلے جمعہ کو جنوبی سعودی عرب کے خوبصورت شہر خمیس مشیط مین “گریٹ انڈین فسٹیول سیزن 3”کے عنوان سے ایک شاندار کلچرل پروگرام کا اہتمام کیا۔ ساٹا (SATA)مملکت مین تلگو بولنے والون کی ایک بہت بڑی اور منظم اسوسی ایشن ہے۔ جس کی شاخین سعودی عرب کے ہر شہر مین قائم ہیں۔ جن کے اراکین کی تعداد ہزاروں میں ہے، جن کا تعلق آندھرا اور تلنگانہ ریاستوں سے ہے۔

 

سال نو کے حوالے سے منعقد اس کلچرل فسٹیول مین ہر عمر کے افراد کے لئے کھیلوں کے مقابلون کے علاوہ گیت اور رقص کے دلفریب پروگرامس پیش کئے گئے۔ اس فسٹیول کے انعقاد مین بہت ساری کمپنیوں نے اپنا تعاون پیش کیا۔ اس پرگرام میں آندھرا پردیش کے ڈپٹی چیف منسٹرر عظمت باشا شیخ اور معروف صحافی عرفان محمد نے زوم کے ذریعہ شرکت کی۔ انھوں نے اپنے پیام مین اتحاد کے ساتھ اپنی ریاست اور ملک کے لئے خدمات انجام دینے اور ملک کا نام روشن کرنےکا مشورہ دیا۔ انھوں نے تلگو کمیونٹی کو “پونگل” کی مبارکباد بھی دی۔

 

اس پروگرام کے انعقاد میں ڈاکٹر ٹی جیاشنکر اور شہر ابھا کی ٹیم نے کلیدی رول انجام دیا۔ ساٹا کے بانی و صدر مللیشن بھی پروگرام شریک رہے۔ اس کے علاوہ مختلف سٹی یونٹس کے صدور ڈاکٹر بھاسکر ریڈی، سلیم باشا، ڈاکٹر ناگیشور ریڈی، ڈاکٹر سوامی نے بھی شرکت کی۔ شہر جازان، نجران، الباحہ، البیشہ اور الدرب یونٹس کے اراکین کی بہت بڑی تعداد بھی شریک محفل رہی۔

 

ساٹا کی جانب سے آخر میں ڈاکٹر ریاض، کے اشرف، ای عبدالجلیل، اے رفیق، بیجو نائیر اور این بشیر کو اسپیشل کمیونٹی ایوارڈز پیش کئے گئے۔ رات دیر گئے اس پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔


متعلقہ خبریں

Back to top button