جرائم و حادثات

درندگی کی انتہا۔ بیوی کے عاشق کا گلا کاٹ کر شوہر خون پی گیا۔ کرناٹک میں دل دہلا دینے والی واردات

بنگالورو: اپنی بیوی کےساتھ ناجائز تعلقات کا شبہ کرتے ایک شخص نے ایک نوجوان کا گلا کاٹ کر اس کا خون پی گیا۔ دل دہلا دینے والی یہ واردات ریاست کرناٹک کے چکبالاپور میں پیش آئی۔ پولیس کے مطابق کرناٹک کے چکبالا پور ضلع کے چنتامنی تعلقہ سے تعلق رکھنے والے وجے نامی شخص کو شک تھا کہ اس کی بیوی کے ماریش نامی نوجوان کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم ہیں۔

 

 

وجے نے ماریش کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔ اس ماہ کی 19 تاریخ کو وجے نے اپنے دوست جان کے ساتھ اپنی بیوی کے بوائے فرینڈ ماریش سے ملاقات کی اور اسے شراب نوشی کے بہانے اپنے ساتھ شہر کے مضافات میں واقع جنگلاتی علاقے میں لے گئے۔ شراب پینے کے بعد وجے غصے سے لرز اٹھا۔ اس نے ماریش پر چاقو سے حملہ کر دیا اور اسے نیچے گرا کر اس کا گلا کاٹ دیا۔

 

 

وحشیانہ پن کی انتہا یہ ہےکہ زخمی جب تڑپ رہا تھا تو حملہ آور نے زخمی کے گلے کو منہ لگا کر اس کا خون پی لیا۔ وجے کے دوست جان نے یہ سارا منظر  اپنے موبائل فون میں قید کرلیا۔ دریں اثنا ماریش جو  شدید زخمی ہو گیا تھا اسے علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ زندگی اور موت کی جنگ لڑرہا ہے۔ ملزم وجے اور جان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button