جنرل نیوز

عرس حضرت خواجہ شجاع الحق چشتی ؒ کا مصری گنج میں انعقاد۔ جلسہ سے کامل پاشاہ افتخاری ازہری کا خطاب 

تصوف وہی ہے جو قرآن اور حدیث سے ہم آہنگ ہو

عرس حضرت خواجہ شجاع الحق چشتی ؒ کا مصری گنج میں انعقاد۔ جلسہ سے کامل پاشاہ افتخاری ازہری کا خطاب 

حیدرآباد11۔فروری (پریس نوٹ) سلطان العارفین حضرت خواجہ شاہ شجاع الحق حقانی چشتی ؒ (دادا پیر حضرت وطنؒ) کا سالانہ عرس شریف خانقاہ حقانیہ انواریہ چشتی منزل شاہ نگر مصری گنج میں بصد عقیدت واحترام منایا گیا۔ اس موقع پر ختم قرآن مجید‘ مراسم صندل مالی‘جلسہ فیضان اولیاء‘ محفل سماع‘ صلوۃو سلام کی محافل منعقد ہوئیں۔ مولانا خواجہ شاہ محمد شجاع الدین افتخاری حقانی پاشاہ سجادہ نشین و متولی‘ جانشین حضرت گنج انوار ؒ نے محافل کی صدارت کی اور مراسم عرس انجام دئیے۔

 

تقاریب عرس شریف میں مشائخ عظام و علمائے کرام‘ معززین‘ مریدین و معتقدین کی کثیر تعداد شریک تھی۔ مولانا حافظ و قاری محمد احمد محی الدین افتخاری الازہری کامل پاشاہ نے جلسہ فیضان اولیاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تصوف وہی ہے جو قرآن و حدیث سے ہم آہنگ ہو۔ قرآن و حدیث کے خلاف اگر کوئی بات کرے اور اسے تصوف قرار دے تو اسے تصوف ہرگز نہیں کہا جاسکتا۔ تصوف کا دوسرا نام تزکیہ نفس ہے۔ صاحبان تصوف کو چاہیے کہ وہ خلق کو اختیار کریں‘ اخلاق وکردار کا بہترین نمونہ بنیں‘ عاجزی و انکساری کا پیکر بنیں‘ تبھی سلوک کے منازل آسانی سے طے ہوں گے‘ دونوں جہاں میں کامیابی و کامرانی نصیب ہوگی

 

۔ اس موقع پر دہلی‘ بنگلور اور ہمنا باد کے وابستگان کو خلافت طریقت دی گئی اور دستا ر بندی کی گئی۔ عرس شریف کی تقاریب میں شرکت کرنے والوں میں قابل ذکر مولانا سیدمحمود بادشاہ قادری زرین کلاہ‘ مولانا سید شاہ ظہیر الدین علی صوفی قادری‘مولانا سید شاہ عبداللہ حسینی بخاری‘ مولانا سید ابراہیم قادری فاروق پاشاہ زرین کلاہ‘ مولانا سید محمد علی قادری الھاشمی ممشاد پاشاہ‘ مولانا سید شیخن احمد قادری شطاری کامل پاشاہ‘ مولانا سید درویش محی الدین قادری الموسوی مصطفی پاشاہ‘ مولانا ڈاکٹر سید محمد پاشاہ قادری الموسوی‘ مولانا قاری سید ندیم اللہ حسینی‘ مولانا سید ولی بادشاہ قادری الجیلانی ہاشم پاشاہ‘ مولانا ڈاکٹر سید سمیع اللہ حسینی بندہ نوازی‘ مولانا سید قطب الدین حسینی بخاری‘ مولانا سید شاہ ستار حسینی بندہ نوازی‘ مولانا سید شاہ لیاقت حسینی رضوی مختار پاشاہ‘ مولانا سید سعادت اللہ حسینی بخاری‘ مولانا عرفان اللہ شاہ نوری‘ مولانا ڈاکٹر سید خلیل اللہ اویس بخاری‘ مولانا سید قادر محی الدین قادری جنید پاشاہ زرین کلاہ‘ مولانا سید سیف اللہ حسینی باقری‘ مولانا سید اسلم حسین حافظی‘ مولانا سید قدرت پاشاہ قادری‘ مولانا محمد اللہ شاہ قادری سرخیل آغا‘ مولانا ڈاکٹر سید وحید اللہ حسینی الملتانی قادری‘ مولانا سید شاہ لطیف قادری جعفری‘ مولانا سید اعظم پاشاہ زیدی بندہ نوازی‘ مولانا سید طلحہ پاشاہ بندہ نوازی معشوقی‘ مولانا صوفی زبیر چشتی ابوالعلائی‘ مولانا سید انور پاشاہ قادری خانقاہ جبہ شریف‘ مولانا سید عبدالقادر حسینی بندہ نوازی قادر پاشاہ‘ مولانا سید ابرار سعید چشتی عاشق والا‘ مولانا سید عثمان محی الدین قادری ابوالعلائی علی پاشاہ‘ مولانا سید شرف اللہ حسینی قادری‘ مولانا میر مصطفی علی عرفانی‘ مولانا سید نجم الدین قادری واحدی‘ مولانا شکیل سہروردی قادری‘ مولانا صوفی سیف احمد یافعی‘ مولانا سید سہیل قادری الجیلانی‘ مولانا عبدالحمید رحمانی چشتی‘ مولانا صوفی عبدالصمد شطاری‘ مولانا صوفی شاہ محمد عبدالقادر قادری ثانی‘ مولانا سید حامد علی شاہ معین صابری‘ مولانا سید خالد حسین چشتی‘ مولانا محمد محی الدین قادری محمودی‘ مولانا ڈاکٹر حسن محمد نقشبندی‘ مولانا ڈاکٹر صابر پاشاہ قادری‘ مولانا اسحاق محی الدین قادری‘ مولانا عالم وارث خان وارثی‘ مولانا صوفی شاہنواز ابوالعلائی‘ مولانا سید طاہر حسین شطاری‘ مولانا قاضی عظمت اللہ جعفری‘ مولانا سید خلیل الدین قادری‘ مولانا سید ابراہیم خلیل اللہ خدانمائی افتخاری‘ مولانا مقیت پاشاہ قادری‘ مولانا محمد علی رفعت مرزائی‘ مولانا سید مختار احمد افتخاری (بنگلور)‘ مولانا خواجہ معز الدین چشتی افتخاری ہمناباد‘ جناب عتیق الرحمن افتخاری (دہلی)‘ مولانا معصوم پاشاہ ہاشمی قادری‘ مولانا سید اظہر عالم بخاری‘ مولانا شیخ عثمان باوزیر‘ شاہ محمد خسرو چشتی مرزائی قلندری‘ حافظ اسماعیل رضاقادری چشتی‘ جناب سید منیر الدین احمد مختار‘ ڈاکٹر ابوالخیر ابوالعلائی‘ مولانا محمد اکبر قادری‘ مولانا فیروزچشتی گوڈرشاہی افتخاری اور دیگر شریک تھے۔ مولانا خواجہ سلام محی الدین افتخاری‘ مولانا سید خلیل اللہ حسینی افتخاری‘ نواب ابرار اللہ افتخاری نے انتظامات کی نگرانی کی۔ ابتداء میں حافظ و قاری شاہ محمد قطب الرحمن افتخاری کی قرات کلام پاک سے جلسہ کا آغاز ہوا۔ قاری محمد بن احمد باوزیر نے نعت شریف پیش کی۔ آخر میں قاری محمد محی الدین افتخاری واصل پاشاہ نے شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button