تلنگانہ

تلنگانہ کے نارائن پیٹ ضلع میں چیتے کی موجودگی سے عوام میں خوف

نارائن پیٹ: 24 ستمبر (اردو لیکس) تلنگانہ کے نارائن پیٹ ضلع کے مضافاتی موضع اخلاص پور اور اس سے متصل کرناٹک کے سرحدی مواضعات پٹپاک ، چنڈرکی اور تازہ اطلاعات کے مطابق دھنواڑہ منڈل کے کشٹاپور اور کونڈہ پور میں چیتے کی موجودگی سے ان مواضعات کے عوام میں خوف اور ہراس پایا جارہا ہے ، وہاں کے چرواہوں اور کھیتوں میں کام کرنے والوں نے راتوں میں چیتا جو مادہ بتائی جاتی ہے ، سڑک عبور کرتے ہوئے دیکھا ہے ، بعض دیہاتیوں نے بتایا کہ اس مادہ چیتا کے چھوٹے بچے بھی ہیں ، مادہ چیتا اپنے بچوں کیلئے شکار کی تلاش میں آبادیوں کی طرف نکل آرہی ہے ، انہوں نے بتایا کہ انکے جانورں گائے بکریوں کو وہ اپنا شکار بنا سکتی ہے ، دونوں طرف اپنی اپنی ریاستوں کرناٹک اور تلنگانہ کے گاؤں والوں نے محکمہ جنگلات کو اطلاع دی ہے ۔اور پولیس نے ان مواضعات میں عوام سے رات کے اوقات میں اپنے گھروں سے باہر نکلنے اور خصوصاً موٹرگاڑیوں والوں کو سختی سے انتباہ کیا کے وہ باہر نہ نکلیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button