جرائم و حادثات

ہاوزکیپنگ ملازمہ کو وارڈ بوائے نے بنایا ہوس کا‌شکار، حیدرآباد کے خانگی ہاسپٹل میں شرمناک واقعہ

حیدرآباد: حیدرآباد کے ملک پیٹ علاقہ کےایک ہاسپٹل میں وارڈ بوائے نے خاتون ملازمہ کے ساتھ عصمت ریزی کی۔ بتایا گیا ہے کہ ملزم جس کی عمر25 سال ہے ایک خانگی ہسپتال میں وارڈ بوائے کے طور پر کام کرتا تھا جہاں 40 سالہ متاثرہ ہاوز کیپنگ کا کام کیا کرتی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ شکایت کنندہ اور ملزم کو چہارشنبہ کی رات ہسپتال کی دوسری منزل پر ڈیوٹی پررکھا گیا تھا۔ رات تقریباً 10:30 بجے اس وقت پیش آیا جب متاثرہ ایک خالی کمرے میں ڈیوٹی پر تھی۔ ملزم نے کمرے میں گھس کر زیادتی کی، اس واقعہ سے خوفزدہ متاثرہ نے بعد میں جمعہ کو پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔ پولیس نے اس معاملہ میں ملزم کے خلاف کیس درج کرلیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button