جنرل نیوز

رکن اسمبلی عادل آباد جوگورامنا کے ہاتھوں رمس ہاسپٹل کے اٹینڈرز میں کمبلس کی تقسیم

عادل آباد ۔ سابق ریاستی وزیر و رکن اسمبلی عادل آباد جوگورامنا نے کہا کہ ضرورت مندوں کی خدمت میں سب کو آگے بڑھ کر حصہ لینا چاہیے اور خدمتی پروگرام میں سب کو آگے ہونا چاہئے۔ضلع میں سردی کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے میونسپل وائس چیئرمین ظہیر رمضانی کی جانب سے رمس ہاسپٹل کے مریضوں کے اٹینڈرز میں دو سو کمبلس کی تقسیم پر پروگرام میں جوگورامنا نے شرکت کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔اس موقع پر رکن اسمبلی جوگورامنا کے ہاتھوں مریضوں کے اٹینڈرز میں کمبلوں کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔ایم ایل اے نے پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور کمبل تقسیم کی۔تقریباً 200 افراد میں کمبل تقسیم کیے گئے۔اس موقع پر جوگورامنا نے میونسپل وائس چیئرمین ظہیر رمضانی کو خصوصی طور پر مبارکباد دی۔رکن اسمبلی جوگورامنا نے اہل خیر افراد کو بھی مشورہ دیا کہ وہ حکومت کی جانب سے شروع کیے گئے پروگراموں میں اپنا حصہ ڈالیں۔اور شخصی طور پر خدمت خلق میں اہم رول ادا کریں۔اس پروگرام میں رمس کے ڈائریکٹر جئے سنگھ راتوڑ،سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اشوک، کونسلرز اشوک سوامی، بنڈاری ستیش، کوآپشن ممبر محمد اعجاز احمد،محسن خان،محمد شہباز،ارباز اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button